امریکی حملے کے بعد اسرائیل نے اپنی فوج ہائی الرٹ کردی

فائل فوٹو


یروشلم: امریکی ڈرون حملے میں ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے بعد اسرائیل نے اپنی فوجوں کو الرٹ کردیا ہے۔

بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایران کی جانب سے ممکنہ خطرے کے پیش نظر ہرمون پہاڑ کو بھی زائرین کیلئے بند کر دیا گیا ہے۔

اسرائیلی دفاعی حکام نے ٹوئٹر پر فیصلے کی تصدیق کی ہے تاہم گولن کی پہاڑیوں کے متعلق فی الحال کوئی ہدایت جاری نہیں کی گئیں۔

خیال رہے کہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنائی نے کہا ہے کہ جنرل سلیمانی کے قتل نے امریکہ اور اسرائیل کے خلاف مذاحمت کو مزید دگنا کر دیا ہے۔

انہوں نے اپنے رد عمل میں کہا کہ جنرل سلیمانی کا نہ ہونا تلخ ہے لیکن جدوجہد فتح تک جاری رہے گی اور مجرموں کی زندگی کو مزید تلخ بنا دیں گے۔

خیال رہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم پرعراقی دارالحکومت بغداد کے ایئرپورٹ پر ڈرون حملے میں ایران کے جنرل قاسم سلیمانی سمیت 8 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

وائٹ ہاؤس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ہدایت پرامریکی فوج نے کارروائی کی اور غیر ملکی دہشتگرد تنظیم ایرانی پاسداران انقلاب قدس فورس کے سربراہ قاسم سلیمانی کو نشانہ بنایا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی اہلکاروں کے تحفظ کے لئے فیصلہ کن دفاعی کارروائی کی گئی ہے۔

امریکی محکمہ دفاع نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ڈورن حملہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم کیا گیا۔ پنٹاگان نے اپنے ابیان میں کہا کہ جنرل سلیمانی عراق میں امریکی سفارتکاروں پر حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ جنرل قاسم سلیمانی اور ان کی فوجیں سینکڑوں امریکیوں کی ہلاکت اور ہزاروں کو زخمی کرنے میں ملوث تھے۔


متعلقہ خبریں