آرمی ایکٹ میں ترمیم، پارلیمنٹ ہاؤس میں تمام جماعتیں سرگرم


اسلام آباد : آرمی ایکٹ میں ترمیم کا بل آج پارلیمنٹ کے سامنے پیش کیا جا رہا ہے، اس حوالے سے تمام جماعتوں کے قائدین اور اہم اراکین پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے پارلیمنٹ ہاؤس میں پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی صدارت کی، فردوس عاشق اعوان اور ندیم افضل چن سمیت دیگر اہم رہنما شریک ہیں۔

بعد ازاں حکومتی وفد مسلم لیگ ن کے چیمبر میں پہنچا، وفد میں ہرویز خٹک، اعظم سواتی اور قاسم سوری شامل تھے۔

ن لیگ کے رہنماؤں سے گفتگو کے بعد حکومتی ارکان کمیٹی روم پہنچ گئے جہاں پارلیمانی کمیٹی برائے امور قانون سازی کا اجلاس شروع ہو چکا ہے۔

دوسری جانب پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بھی پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ چکے ہیں۔ وہ اپنے چیمبر میں دیگر پارٹی رہنماؤں کے ساتھ مشاورت میں مصروف ہیں۔

شیری رحمان، نوید قمر اور پرویز اشرف سمیت دیگر اہم پارٹی رہنما مشاورت کا حصہ ہیں۔

جمعیت علمائے اسلام (ف) کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس جاری ہے جس کی صدارت مولانا اسعد محمود کر رہے ہیں۔

کئی حکومتی اراکین کا خیال ہے کہ یہ بل آج ہی دونوں ایوانوں سے منظور ہو جائے گا تاہم اس کے لیے مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کا ساتھ لازم ہو گا۔

 


متعلقہ خبریں