سوڈان میں طیارہ تباہ، 18 افراد ہلاک

سوڈان میں طیارہ تباہ، 18 افراد ہلاک

خرطوم: سوڈان کا عسکری طیارہ مغربی دارفر میں گر کر تباہ ہو گیا، حادثے میں چار بچوں سمیت اٹھارہ افراد ہلاک ہو گئے۔

طیارہ ملک کے اس حصے میں امداد لے کر جا رہا تھا جہاں خونی جھڑپیں جاری ہیں، ٹیک آف کرنے کے قریباً پانچ منٹ بعد تباہ ہوگیا۔

سوڈانی فوج کے ترجمان امیر الحسن کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں سات افراد طیارے کے عملے کے ہیں۔

اس کے علاوہ تین ججز، آٹھ سویلین جن میں چار بچے بھی شامل ہیں لقمہ اجل بنے۔

تاحال طیارے کے کریش ہونے کی وجہ سامنے نہیں آ سکی ہے۔

امیر الحسن کا کہنا ہے کہ طیارے کے تباہ ہونے سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔

خیال رہے کہ رواں ہفتے سوڈان کے علاقے مغربی دارفور میں ہونے والی جھڑپوں اور تصادم میں قریباً 48 افراد ہلاک اور 241 زخمی ہوئے ہیں۔

عرب اور افریقی گروپوں کے درمیان اتوار کی رات کو ہونے والے تصادم تادم تحریر جاری ہیں۔


متعلقہ خبریں