پاکستانی کوہ پیما نے یورپ کی بلند ترین چوٹی سر کر لی

پاکستانی کوہ پیما نے یورپ کی بلند ترین چوٹی سر کر لی

اسکردو: پاکستانی کوہ پیما محمد علی سدپارہ نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرتے ہوئے یورپ کی بلند ترین چوٹی سر کر لی ہے۔

محمد علی سدپارہ نے یورپ کی بلند ترین چوٹی مونٹ بلانک سر کی جو کہ 4808 میٹر بلند ہے۔

بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی کوہ پیما محمد علی سدپارہ نے مہم جوئی کا آغاز دسمبر کے آخری ایام میں کیا تھا۔

اس سے قبل مونٹ بلانک 1976 میں سر کی گئی تھی۔

پاکستان کے نامور کوہ پیما محمد علی سدپارہ نے 8 ہزار میٹر بلند 8 چوٹیاں سر کرنے والے پہلے پاکستانی ہیں۔

محمد علی سدپارہ 8 ہزار میٹر بلند کے ٹو، گشہ بروم1، گشہ بروم 2، براڈ پیک، ننگا پربت، مناسلو اور دیگر چوٹیاں سر کر چکے ہیں۔

محمد علی سدپارہ کا تعلق اسکردو کے نواحی علاقے سدپارہ سے ہے۔

علی سدپارہ دینا کی 14 بلند ترین چوٹیاں سر کر کے ریکارڈ قائم کرنا چاہتے ہیں۔

یاد رہے کہ چند ماہ قبل ہی نامور کوہ پیما محمد علی سدپارہ نےدنیا کی نویں بڑی اور پاکستان کی دوسری بڑی چوٹی نانگا پربت 8125-M    ایک  بار پھرسر کی تھی۔

سیکریٹری الپائن کلب آف پاکستان کرار حیدری نے اس حوالے سے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا تھا کہ محمد علی سدپارہ  نے یہ کارنامہ پانچویں مرتبہ سر انجام دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ محمد علی سدپارہ پاکستان کے پہلے کوہ پیما ہیں جنہوں نے دنیا کی چودہ ، آٹھ ہزار میٹر بلند چوٹیوں میں سے سات چوٹیاں سر کر چکے ہیں۔

محمد علی سدپارہ کے ہمراہ 10 غیر ملکی کوہ پیماؤں نے بھی نانگا پربت کی چوٹی سر کی تھی۔


متعلقہ خبریں