سینیٹ اور قومی اسمبلی کے آج ہونے والے اجلاس مؤخر

تحریک عدم اعتماد پر قومی اسمبلی کا اجلاس 3 اپریل تک جاری رکھنے کا فیصلہ

فوٹو: فائل


اسلام آباد: پاکستان کے ایوان بالا (سینیٹ) اور ایوان زیریں (قومی اسمبلی) کے آج منعقد ہونے والے اجلاس مؤخر کردیے گئے ہیں۔

قومی اسمبلی کا اجلاس: وزیراعظم کی عدم موجودگی میں اپوزیشن کا احتجاج

ہم نیوز کے مطابق سینیٹ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ سینیٹ کا چار جنوری کہ سہہ پہر تین بجے ہونے والا اجلاس مؤخر کردیا گیا ہے۔ اعلامیہ کے مطابق اب یہ اجلاس ییر چھ جنوری کی دوپہر تین بجے منعقد ہوگا۔

قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے حوالے سے بھی ہم نیوز نے بتایا ہے کہ چار جنوری کی صبح گیارہ بجے منعقد ہونے والا اجلاس بھی اب پیر کی شام چار بجے منعقد ہو گا۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرقواعد و ضوابط کے تحت اجلاس کے شیڈول میں تبدیلی کرنے کے مجاز ہیں۔ انہیں قومی اسمبلی کے طریقہ کار کے قاعدہ 49 کے سب رول دو کے تحت یہ اختیار تفویض کیا گیا ہے۔

ہم نیوزنے ذمہ دار ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے چار زیر حراست اراکین قومی اسمبلی کے پروڈکشن آرڈرز جاری کردیے ہیں۔ جن اراکین اسمبلی کے پروڈکشن آرڈرز جاری کیے گئے ہیں ان میں شاہد خاقان عباسی، خواجہ سعد رفیق، احسن اقبال اور سید خورشید احمد شاہ شامل ہیں۔

اشرافیہ نے وسائل کھائے اور ملک کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھا، سینیٹر رضا ربانی

ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے چاروں اراکین اسمبلی کی رواں اجلاس میں شرکت یقینی بنانے کی ہدایت جاری کی ہیں۔ پروڈکشن آرڈرز قومی اسمبلی کے رواں پورے اجلاس کے لیے جاری کیے گئے ہیں۔


متعلقہ خبریں