وزیراعظم کے نوٹس پر گیس صارفین کیلئے بڑا اقدام

Gas

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی جانب سے  نوٹس لیے جانے کے بعد گیس کے اضافی بلوں کی مد میں صارفین سے وصول رقم واپس کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

کم گیس پریشر والے علاقوں میں اضافی بل بھیجنے کی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کی گئی۔ صارفین کو دستیاب گیس پریشر اور موصول ہونے والے بلوں کا جائزہ لیا گیا۔

مختلف جگہوں پرترسیلی گیس پریشر بلنگ پریشر سےکم نکلے جس پر وزیراعظم نے شدید برہمی کا اظہار کیا۔ وزیراعظم کے نوٹس پر سوئی نادرن گیس بورڈ آف ڈائریکٹر کی انتظامیہ نے حرکت میں آئی۔

کمپنی صارفین سے وصول کئے گئے 513 ملین روپے کی رقم واپس کرے گی۔ سوئی ناردرن نے فروری، مارچ 2019کیلئے50ملین صارفین کوواپس کردیئے ہیں جب کہ مزید 463 ملین روپے کی رقم کی واپسی کا سلسلہ بھی شروع کر دیا گیا ہے۔

وزیراعظم کے نوٹس پر کمپنی نےحقیقی گیس پریشرکےمطابق بلنگ درست کر لی ہے۔ وزیراعظم نے آئندہ گیس بل حقیقی گیس پریشرکی بنیاد پرجاری کرنے اور مختلف علاقوں میں سپلائی اور ڈیمانڈ کی صورتحال پر بھی مسلسل نظر رکھنے کی ہدایت ہے۔


متعلقہ خبریں