دوسری شادی کی اجازت نہ دینے کا ہولناک انجام

دوسری شادی کی اجازت نہ دینے کا ہولناک انجام

خیرپور: فیض گنج میں دوسری شادی کی اجازت نہ ملنے پر شوہر نے بیوی کو قتل کر دیا ہے۔

دوسری شادی کی اجازت نہ دینے پر شفقت راجپر نے اپنی بیوی سوہنی کو گلہ گھونٹ کر قتل کر دیا۔

فیض گنج پولیس نے ملزم شفقت راجپر کو گرفتار کر لیا اور مقتولہ کی لاش فیض گنج ہیلتھ سینٹر منتقل کر دی گئی ہے۔

پولیس نے صحافیوں کو ملزم شفقت راجپر کی فوٹیج بنانے سے روک دیا۔

خیال رہے کہ 2015 میں بننے والے فیملی لا کے تحت کسی شخص کو پہلی بیوی سے رضامندی لیے بغیر دوسری شادی کرنا ایک قابل تعزیر جرم ہے۔

پاکستان کی اسلامی نظریاتی کونسل، جس کا کام ملک میں قوانین کو مذہب سے مطابقت کے حامل بنانے سے متعلق حکومت کو تجاویز دینا ہے، اس قانون پر تنقید کر چکی ہے۔

اسلامی نظریاتی کونسل کا موقف ہے کہ دوسری شادی کے لیے پہلی بیوی سے تحریری اجازت لینا ضروری نہیں ہونا چاہیے۔ تاہم یہ بات اہم ہے کہ پاکستانی قانونی اسلامی نظریاتی کونسل کی تجاویز پر عمل درآمد کو لازم قرار نہیں دیتا۔


متعلقہ خبریں