ججز کو گاڑیوں پر سائرن، ہوٹرلگانے سے روک دیا گیا

lahore highcourt

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مامون رشید شیخ نے پنجاب بھر کی ضلعی عدلیہ کےججز کواپنی گاڑیوں پر سائرن اور ہوٹر لگانے سے روک دیا ہے اور حکم کی خلاف ورزی کرنے والے ججزکوسخت تادیبی کاروائی کی وارننگ جاری کی ہے۔

مراسلے کے مطابق ضلعی عدلیہ کے ججز کو سبز نمبر پلیٹ، سائرن، ہوٹر اور عہدہ کی نمبر پلیٹس استعمال کرنے کا اختیار نہیں ہوگا۔

صوبے بھر کے سیشن ججز کو ہدایت کی گئی ہے کہ اپنے ماتحت ججز کو ایسی نمبر پلیٹس کے استعمال سے روکیں۔ اگر کسی ضلعی عدلیہ کے جج کے اپنی گاڑیوں پر ایسی نمبر پلیٹس استعمال کرنے کا پتہ چلا تو سخت کارروائی ہوگی۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب بھر کے تمام ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججزکو احکامات پر عمل درآمد کرانے کی ہدایت کی ہے۔


متعلقہ خبریں