وزیراعظم کے بھانجے کے گھر ڈکیتی


لاہور:  وزیراعظم عمران خان کے بھانجے شیر شاہ کے ریس کورس میں واقع گھر سے ڈکیت طلائی زیورات، تیس لاکھ روپے کا چیک، ایک موبائل فون اور پستول لیکر فرار ہوگئے۔

تھانہ ریس کورس پولیس نے عمران خان کے بھانجے شیرشاہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

شیر شاہ نے مقدمہ میں کہا ہے کہ ڈاکوؤں نے گھر میں داخل ہو کر بیگم کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بنایا،تیس لاکھ روپے کا چیک سائن کروایا  اور گھر سے آٹھ چوڑیاں، ایک موبائل فون اور پسٹل لیکر فرار ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق مقدمہ میں نقصان کی کل مالیت ساڑھے گیارہ لاکھ روپے اور تیس لاکھ کا چیک درج کی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واردات میں گھر کے مالی کے بیٹے کے ملوث ہونے کا شبہ ہے، اسے گرفتار کر کے  تفتیش کا دائرہ وسیع کردیا جائیگا۔

خیال رہے کہ زویراعظم عمران خان نے گزشتہ روز فیصل آباد میں ہونیوالی تقریب سے خطاب کے دوران آئی جی پنجاب کی کرائم ریٹ کم کرنے پر تعریف کی تھی۔

وزیراعظم کی جانب سے آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کو ڈاکووں اور قاتلوں کو لگام ڈالنے پر داد بھی دی گئی تھی۔


متعلقہ خبریں