سونے کی قیمت5 ہزار روپے اضافے کیساتھ بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

GOLD PRICE

کراچی: سونے کی قیمت دو ہفتوں کے دوران پانچ ہزار روپے اضافے کیساتھ ملکی تاریخ کی بلندترین  سطح پر پہنچ گئی ہیں۔

دو ہفتے کے دوران سونے کی فی تولہ قیمت  90200 روپے ہوگئی ہے۔ کاروباری ہفتے کے آخری روز فی تولہ سونے کی قیمت میں550 روپے کا اضافہ ہوا۔

امریکہ ایران کشیدگی کے سبب بین الاقوامی مارکیٹ میں سونا ایک ہفتے کے دوران40 ڈالر مہنگا ہوا۔

آج پاکستان میں ایک تولے سونے کی قیمت90200 رہی جب کہ دس گرام سونے کی قیمت 472 روپے اضافے کے بعد 77332 روپے ہوگئی ہے۔

اسکرین شاٹ

گزشتہ ہفتے ایک تولہ سونے کی قیمت87,800 روپے تھی جب کہ اس سے پچھلے ہفتے ایک تولہ سونا85 ہزار میں فروخت ہو رہا تھا۔

خیال رہے کہ سونے کی قیمت میں گزشتہ کچھ عرصے سے تیزی کا رجحان برقرار ہے۔ صرافہ مارکیٹ سے وابستہ لوگوں کا کہنا ہے کہ ڈالر میں سرمایہ کاری کرنےوالےمحتاط ہوگئے ہیں اور اب سونے میں سرمایہ کاری کررہے ہیں جس کی وجہ سے سونےکی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

 


متعلقہ خبریں