این آئی سی ایل کرپشن ریفرنس: سابق چیئرمین ایاز خان نیازی سمیت چار ملزمان بری


لاہور: احتساب عدالت نے نیشنل انشورنس کمپنی لمیٹڈ (این آئی سی ایل) کرپشن ریفرنس میں سابق چیئرمین ایاز خان نیازی سمیت چار ملزمان بری کردیے ہیں۔

عدالت نے 46 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلے میں کہا ہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) ملزمان کے خلاف الزامات ثابت کرنے میں ناکام رہا۔ نیب ملزمان کے خلاف زمین فروخت کرنے کا الزام ثابت کرنے میں ناکام رہا۔

عدالت نے تحریری فیصلے میں تمام ملزمان کے جاری کیے گئے وارنٹ گرفتاری بھی منسوخ کر دیے۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ نیب پراپرٹی ڈیلر کے ملوث ہونے کے دستاویزاتی ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہا۔ نیب ریکارڈ میں کوئی ثبوت نہیں کہ جس سے پلاٹ کی اصل قیمت کا تعین کرسکے۔

خیال رہے کہ نیب نے ریفرنس میں دعویٰ کیا تھا کہ ملزمان نے اختیارات سے تجاوز کر کے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا ہے۔ نیب نے ملزمان  کے خلاف ایئرپورٹ کے قریب مہنگے د اموں زمین خریدنے کا ریفرنس دائر کیا تھا۔

 


متعلقہ خبریں