2019: 375 نومولود ایدھی قبرستان میں سپرد خاک


کراچی: شہر قائد میں گزشتہ برس کے دوران تین سو پچھتر نومولود بچوں کی لاشیں ایدھی سرد خانے لائی گئیں۔

سب سے زیادہ چالیس لاشیں اگست میں ایدھی سینٹر لائی گئیں۔ ان نومولود بچوں کی لاشوں کو ایدھی قبرستان میں ہی سپرد خاک کیا گیا۔

ایدھی سینٹر کے اعداد و شمار کے مطابق  موسیٰ لین مرکز میں 313 اور سہراب گوٹھ سرد خانے میں 62 لاشیں پہنچائی گئیں۔

ماہانہ بنیاد پر جائزہ لیا جائے تو جنوری میں 20 لاشیں، فروری میں 31، مارچ میں 24، اپریل میں 35، مئی میں 17 نومولود  بچوں کی لاشیں موسیٰ لین لائی گئیں۔

جون میں 29، جولائی میں 35، اگست میں 40، ستمبر میں 18، اکتوبر میں 22، نومبر میں 20 اور دسمبر میں 22 لاشیں ایدھی سنٹر کو موصول ہوئیں۔

ایدھی حکام کا کہنا ہے کہ ملنے والی  نومولود لاشوں میں زیادہ تر بچیوں کی لاشیں تھیں۔  تمام 375 لاشوں کو ایدھی قبرستان میں  ہی دفنایا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں