ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان

فائل فوٹو


اسلام آباد: آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

اتوار کے روز زیریں خیبر پختونخوا، بلوچستان، جنوبی/وسطی پنجاب میں اکثرمقامات پرجبکہ بالائی خیبر پختونخوا، بالائی سندھ اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد رہے گا۔

گذشتہ روز پنجاب اور بالائی سند ھ کے میدانی علاقوں میں چند مقامات پر دھند چھائی رہی۔ کالام، دیر ،پٹن، میر کھنی ، بالاکوٹ ،مالم جبہ ، چترال، دروش، سیدوشریف، کوئٹہ ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔

اس دوران کالام، مالم جبہ اور چترال میں برفباری بھی ریکارڈ کی گئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک اور سرد جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد رہا۔

سب سے زیادہ بارش خیبر پختونخواہ: کالام 16 ، دیر (بالائی 13 ، زیریں 01) ، مالم جبہ 10، پٹن 09 ، بالاکوٹ 05، دروش، میر کھنی 02، چترال ، سیدوشریف 01 ، کشمیر: گڑھی دوپٹہ 04، مظفرآباد (ایئرپورٹ 03)، راولاکوٹ 01، بلوچستان: کوئٹہ (سمنگلی 03، شہر 02) ، گلگت بلتستان :گوپیس 01۔ برفباری (انچ): کالام 17، مالم جبہ 06 ، چترال 01 انچ ریکارڈ کی گئی۔

آج ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت: اسکردو منفی 09،گوپس ،پاراچنار منفی 06، بگروٹ ،مالم جبہ منفی 05، استوراور کالام میں منفی04 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔


متعلقہ خبریں