امریکی حملے میں ہلاک ہونے والے جنرل قاسم سلیمانی کی میت ایران پہنچا دی گئی


تہران: عراق میں امریکی ڈرون حملے میں ہلاک ہونے والے جنرل قاسم سلیمانی کی میت ایران پہنچا دی گئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جنرل سلیمانی کی میت کو مغربی ایران کے شہر احواز پہنچایا گیا ہے، ان کی اور ان کے ساتھیوں کے جنازوں کا استقبال کرنے کے لئے ہزاروں کی تعداد میں سوگواروں اور اعلی سول و فوجی عہدیدار شریک ہیں۔

ایران کے صوبہ خوزستان کے مرکزی شہر اہواز میں شہدا کی نماز جنازہ ہوگی،ظہر کے بعد مشہد مقدس میں امام رضا علیہ السلام کے روضہ مبارک میں جنرل سلیمانی کی نماز جنازہ ہوگی۔

بعد ازاں دارالحکومت تہران، قم المقدس اور کرمان میں بھی جنرل قاسم سلیمانی سمیت دیگر شہدا کی نماز جنازہ پڑھائی جائے گی۔

اس سے قبل گذشتہ روز جنرل سلیمانی اور دیگر شہدا کے جنازوں کی کاظمین اور بغداد کے بعد کربلائے معلی میں بھی نماز جنازہ ادا کی گئی۔


متعلقہ خبریں