کینیا: امریکی فوجی اڈے پر حملہ، فوجی اہلکار سمیت تین امریکی ہلاک


نیروبی: صومالیہ کی اسلامی انتہا پسند تنظیم الشباب نے کینیا کے علاقے لامو کاؤنٹی میں قائم امریکی اور کینیا کی فوج کے مشترکہ عسکری اڈے پر حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں ایک فوجی اہلکار سمیت تین امریکی ہلاک ہو گئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیا کے حکومتی حکام کا کہنا ہے کہ جنگجو گروہ نے لامو میں منڈا فضائی حدود پرحملہ کیا ہے، جو کینیا اور امریکہ سمیت متعدد ممالک کی افواج کا مشترکہ فوجی اڈے کے عین قریب ہے۔

انہوں نے بتایا کہ جنگجو فضائی حدود سے اڈے تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش کر رہے تھے کہ اس دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں چار دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

اس ضمن میں افریقہ میں تعینات امریکی کمانڈر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ہم نے کینیا کی فوج کے ساتھ مل کر فضائی پٹی کو دہشت گردوں سے چھڑا لیا ہے تاہم اسے مکمل طور محفوظ کرنے کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں