وزیرِاعظم کی ریگولیٹری اداروں کو لائسنسز کے اجراء کا عمل آسان بنانے کی ہدایت

پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے، وزیراعظم

فائل فوٹو


اسلام آباد: وزیرِاعظم عمران خان نے مختلف ریگولیٹری اداروں کو لائسنسز، اجازت ناموں اور این او سی کے اجراء کا عمل سادہ، آسان اور طے شدہ معیاد کے اندر یقینی بنانے کی ہدایت کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے کابینہ ڈویژن کو اس ضمن میں ایک مربوط و منظم نظام اور ٹائم لائنز پر مبنی ایس او پیز بنانے کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعظم نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہےکہ لائسنس، اجازت نامہ اور این او سی کا عمل نہ صرف آسان بنایا جائے بلکہ اس کا مکمل طریقہ کار اور تمام معلومات کی متعلقہ ریگولیٹری اتھارٹی کی ویب سائٹ پر فراہمی یقینی بنائی جائے۔

انہوں نے کہا کہ کابینہ ڈویژن تمام متعلقہ ریگولیٹری اداروں کی مشاورت سے تیارکردہ مجوزہ طریقہ کار کا مسودہ آئندہ دو ہفتوں میں وزیرِ اعظم آفس کو پیش کریں۔


متعلقہ خبریں