ہندوستان میں اقلیتوں کیخلاف باقاعدہ قانون سازی ہو رہی ہے، مشعال ملک

فوٹو: فائل


اسلام آباد: حریت رہنما مشعال ملک نے کہا ہے کہ ہندوستان میں نہ صرف اقلیتوں کے ساتھ بدترین سلوک کیا جا رہا ہے بلکہ اقلیتوں کے خلاف باقاعدہ قانون سازی بھی ہو رہی ہے۔

حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے وفاقی درالحکومت میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں اقلیتوں کی شکر گزار ہوں جنہوں نے اپنا کرسمس کا تہوار کشمیر کے نام کیا اور مسیحی برادری کئی سالوں سے کرسمس کا تہوار کشمیریوں کے نام کرتی چلی آ رہی ہے۔ امید ہے مسیحی برادری کشمیریوں کے لیے اسی طرح آواز بلند کرے گی۔

انہوں نے مسیحی برادری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب لوگ یہاں آزادی کا سانس لے رہے ہیں اور خوشیاں منا رہے ہیں۔ امید ہے آپ لوگ اسی طرح ہمارے ساتھ تعاون کرتے رہیں گے۔

یاسین ملک کی اہلیہ نے کہا کہ کشمیر میں بھارتی محاصرے کو 151 دن ہو چکے ہیں اور ہندوستان میں نہ صرف اقلیتوں کے ساتھ بدترین سلوک کیا جا رہا ہے بلکہ اقلیتوں کے خلاف باقاعدہ قانون سازی بھی ہو رہی ہے۔

مشعال ملک نے کہا کہ دنیا کا ہر مذہب بھائی چارے کا سبق سکھاتا ہے لیکن ہندوستان میں ہندواتا کا نظریہ پھیلایا جا رہا ہے۔ اللہ کرے سال 2020 خوشیوں اور کشمیر کی آزادی کا سال ہو۔

یہ بھی پڑھیں مسلمانوں کیخلاف ٹارگٹڈ حملے آر ایس ایس کے ایجنڈے کا حصہ ہے، عمران خان

انہوں نے کہا کہ کوئی مذہب نفرت نہیں سکھاتا اور ایک دن آئے گا جب ہندوستان کا کشمیر میں جاری ظلم ختم ہو گا۔


متعلقہ خبریں