قوم نے مولانا فضل الرحمان کے سیاسی نظریات کو مسترد کر دیا، فیاض الحسن

پنجاب کے وزیر فیاض الحسن چوہان کا قبل از وقت انتخابات کا دعویٰ

فوٹو: فائل


لاہور: پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ قوم نے مولانا فضل الرحمان کے سیاسی نظریات کو مسترد کر دیا۔

صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے معاملے پر حزب اختلاف کا رویہ قابلِ تحسین ہے اور اس حساس معاملے پر حزب اختلاف نے سیاست نہ کر کے سمجھدارانہ رویہ اختیار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سمیت پوری قوم آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع پر متفق تھی تاہم بدقسمتی سے جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے یہ موقع بھی منفی سیاست کی نذر کر دیا۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ قوم نے مولانا فضل الرحمان کے سیاسی نظریات کو مسترد کر دیا ہے اور اب مولانا فضل الرحمان کی قسمت میں نوٹوں کا جلوہ نہیں بلکہ صرف سوجی کا حلوہ ہے۔

اس سے قبل مولانا فضل الرحمان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہماری جماعت آرمی ایکٹ ترمیمی بل کی حمایت نہیں کرے گی۔ حکومت نے فوج اور جنرل باجوہ کو متنازعہ بنانے اور عدالت میں گھسیٹنے سے صورتحال متنازعہ بنائی ہے، ہم فوج کو سیاست میں ملوث نہیں کرنا چاہتے۔

یہ بھی پڑھیں آرمی ایکٹ ترمیمی بل کی حمایت نہیں کریں گے، مولانا فضل الرحمان

ان کا کہنا تھا کہ عدالت میں معاملہ جانے سے معلوم ہوا کہ قانون میں سقم تھا جس کو دور کرنے کے لیے حکومت نے نااہلی کا ثبوت دیا۔


متعلقہ خبریں