امریکہ ایران جنگ چھڑی تو ہمارا نقصان افغان جنگ جتنا ہو گا، اسفندیار ولی خان

امریکہ ایران جنگ چھڑی تو ہمارا نقصان افغان جنگ جتنا ہو گا، اسفندیار ولی خان

اسلام آباد: عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ اسفندیارولی خان نے کہا ہے کہ امریکہ ایران کشیدگی میں پاکستان کو ملکی مفاد میں غیر جانبدار کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں ںے خبردار کیا کہ اگر خدانخواستہ دونوں ممالک میں جنگ چھڑتی ہے تو ہمارا انتا ہی نقصان ہوگا جتنا افغان جنگ میں ہوا تھا۔

خطے میں امن خراب کرنے والے عمل کا حصہ نہیں بنیں گے،ترجمان پاک فوج

ہم نیوز کے مطابق اے این پی کے سربراہ نے کہا کہ اگر افغان جنگ میں ہمارا مؤقف تسلیم کیا جاتا تو آج اتنا نقصان نہ اٹھانا پڑتا جتنا آٹھانا پڑا ہے۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ ہمیں موجودہ کشیدگی کو کم کرنے کے لیے کردار ادا کرنے چاہئے تاکہ کشیدگی کے مضر اثرات سے بھی پاکستان کو بچایا جا سکے۔

اسفندیار ولی خان نے کہا کہ ایران کے سپریم کمانڈر کو نشانہ بنانا افسوسناک اور خطے کو ایک اور جنگ کی طرف دھکیلنے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ اے این پی دہشت گردی کی مخالف ہے خواہ وہ دہشتگردی دنیا کے کسی بھی کونے میں ہو۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا بیان خوش آئند قرار

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ اے این پی کا کردار روز اول سے جنگ اور تشدد کے خلاف رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے روایتی مؤقف پہ قائم ہیں۔


متعلقہ خبریں