عراقی پارلیمنٹ، امریکی فوجیوں کو ملک سے نکالنے کی قرارداد منظور

عراقی پارلیمنٹ، امریکی فوجیوں کو ملک سے نکالنے کی قرارداد منظور

فوٹو: فائل


بغداد: عراقی پارلیمنٹ نے امریکہ سے فوجی معاہدہ ختم کرنے اور امریکی فوجی اہلکاروں کو ملک سے مرحلہ وار نکالنے کی قرار داد منظور کر لی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق عراقی پارلیمنٹ  میں امریکی افواج کے انخلا سے متعلق قرار داد پیش کی گئی جسے منظور کر لیا گیا۔ عراقی پارلیمنٹ نے امریکی افواج کے فوری انخلا کے لیے اقدامات کرنے پر زور دیا۔

عراقی پارلیمنٹ نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ امریکی افواج کا ملک سے مرحلہ وار انخلا کو یقینی بنایا جائے اور پہلے مرحلے میں امریکہ کے ساتھ سیکیورٹی معاہدہ ختم کیا جائے۔

قرار داد کے متن کے مطابق حکومت کسی بھی غیر ملکی افواج کی عراقی سرزمین پر عدم موجودگی کو یقینی بنائے اور کسی بھی مقصد کے لیے غیر ملکی افواج کو عراقی زمین، فضائی اور بحری حدود استعمال نہ کرنے دی جائے۔

اس سے قبل عراقی وزیر اعظم عادل عبدالمہدی نے کہا کہ ہم اپنی خود مختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کر سکتے اور عراق قاسم سلیمانی کی ہلاکت کو بھی قبول نہیں کر سکتا۔ ملک کو بہت سی اندرونی اور بیرونی مشکلات کا سامنا ہے امریکی فوج کا انخلا عراق کے حق میں بہتر ہے۔

یہ بھی پڑھیں پاکستان جنگ کا حصہ بننے کے بجائے اپنے مفادات دیکھے، سابق سیکرٹری خارجہ

واضح رہے کہ جمعہ کو عراق میں ہونے والے امریکی ڈرون حملے میں ایران کے میجر جنرل قاسم سلیمانی جاں بحق ہو گئے تھے۔


متعلقہ خبریں