پنجاب: پی پی کل شوگر ملز مالکان کے خلاف کل دھرنا دے گی

لاہور: آٹے کا بحران، پنجاب اسمبلی میں حسن مرتضیٰ کی تادم مرگ بھوک ہڑتال

لاہور: پاکستان پیپلزپارٹی پنجاب کل شوگر ملز مالکان کے خلاف دھرنا دے گی۔ دھرنا چنیوٹ فیصل آباد روڈ پر دیا جائے گا۔

پنجاب میں چینی کے بحران کا خدشہ پیدا ہوگیا

ہم نیوز کے مطابق پی پی پی کے پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر حسن مرتضیٰ نے اعلان کیا ہے کہ شوگر ملز مالکان نے تاحال گنے کی خریداری شروع نہیں کی ہے جس کی وجہ سے دو دن قبل کیے گئے اعلان کے تحت پہلا دھرنا مدینہ شوگر ملز کے سامنے دیا جائے گا۔

پی پی پی کے سیکریٹری اطلاعات حسن مرتضیٰ نے اس ضمن میں گنے کے کاشتکاروں سے کہا ہے کہ وہ کل باہر نکلیں اور دیے جانے والے دھرنے میں بھرپور شرکت کریں۔ انہوں نے واضح کیا ہے کہ گنے کی خریداری تک دھرنا جاری رہے گا۔

انہوں نے الزام عائد کیا ہے کہ شوگر مافیا کی سربراہی پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین کررہے ہیں۔

پی پی نے شوگرملز مالکان اور سول انتظامیہ کے دفاتر کے گھیراؤ کی دھمکی دے دی

پنجاب اسمبلی میں پی پی پی کے پارلیمانی لیڈر حسن مرتضیٰ نے خبردار کیا ہے کہ اگر حکومت نے کسانوں کو ان کا حق نہیں دلوایا تو احتجاج کا دائرہ پورے پنجاب میں پھیلا دیں گے۔


متعلقہ خبریں