افواج سے متعلق ترمیمی بل آج بھی قومی اسمبلی میں پیش نہ ہونے کا امکان

فوٹو: فائل


اسلام آباد: آرمی، نیوی اور ائرفورس ترمیمی بل آج بھی قومی اسمبلی میں پیش نہ ہونے کا امکان ہے۔

نمائندہ ہم نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کے آج پیر کو ہونے والے اجلاس کا ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے جس میں ترمیمی بل شامل نہیں ہے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق بل آج قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے اجلاس میں دوبارہ پیش کیے جائیں گے اور اتفاق رائے کے بعد ہی بل قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق 3 جنوری کو ہونے والے قائمہ کمیٹی کے اجلاس کی کارروائی میں قواعد کی خلاف ورزی کی گئی تھی جس کی وجہ سے قائمہ کمیٹی برائے دفاع کا اجلاس دوبارہ طلب کیا گیا جو 6 جنوری کو ہو گا۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے غلط طریقہ کار سے قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے گزشتہ اجلاس کی کارروائی چلائی تھی جس کی صدارت پارلیمانی سیکرٹری کیپٹن جمیل احمد نے کی تھی جو قواعد کے مطابق صدارت نہیں کر سکتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں خطے میں امن خراب کرنے والے عمل کا حصہ نہیں بنیں گے،ترجمان پاک فوج

واضح رہے کہ 3 جنوری کو ہونے والے قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں تینوں مسلح افواج کے بلز کی منظوری دی گئی تھی۔


متعلقہ خبریں