ہوائیں بدلنے کا وقت آیا تو قانون ہی بدل دیا، احسن اقبال

حکومت نے ڈھائی سال میں پاکستان کی عزت کو خاک میں ملا دیا، احسن اقبال

فوٹو: فائل


لاہور: مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ جب ہوائیں بدلنے کا وقت آیا تو انہوں نے قانون ہی بدل دیا، یہاں احتساب کے ساتھ مذاق ہو رہا ہے۔

احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکومت بار بار یہ ثابت کر رہی ہے کہ وہ اتفاق رائے کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتی۔

انہوں نے کہا کہ پہلے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا مذاق بنایا گیا، دنیا میں ایکسٹینشن کے معاملے پر جگ ہنسائی کروائی گئی۔

 


متعلقہ خبریں