خطے میں امن و سلامتی کیلئے پاکستان کی پوزیشن واضح ہے، وزیرخارجہ

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی دو روزہ دورے پر چین آمد

فوٹو: فائل


اسلام آباد: پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہماری پوزیشن بالکل واضع ہے، ہم خطے میں امن ، استحکام اور سلامتی کے لئے کھڑے ہیں۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے لکھا کہ تمام شراکت داروں کے ساتھ ٹیلی فونک رابطے میں اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ کشیدگی کو دور کرنے کے لئے متحرک سفارتکاری وقت کی ضرورت ہے۔

شاہ محمود قریشی نے لکھا کہ تشدد سے گریز کیا جانا چاہئے اور اس کیلئے ہم  اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔

ایران امریکہ کشیدگی پر پاکستان نے پہلے بھی کہا تھا کہ وہ کسی تنازع کا حصہ نہیں بنے گا۔ وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ فریقین اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی اصولوں کی پابندی کرتے ہوئے پرامن طریقے سے اختلافات ختم کریں۔
شاہ محمود قریشی نے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، ایران اور ترکی کے وزرائے خارجہ سے ٹیلی فون پر رابطے کر کے اپنے مؤقف سے آگا کیا تھا۔

پاکستان اپنے اتحادیوں پر پہلے ہی کھلے لفظوں میں واضح کر چکا ہے کہ وہ اپنی سرزمین کسی کے خلاف استعمال ہونے نہیں دے گا۔

بھارت دو سوچوں میں تقسیم نظر آ رہا ہے، شاہ محمود قریشی

جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی امریکہ کے سیکرٹری خارجہ مائیک پومپیو سے ٹیلی فونک بات چیت کے دوران یہی بات کہی تھی کہ پاکستان خطے میں قیام امن کے لیے تعمیری کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے خطے میں کشیدگی ختم کرنے کے لیے بامقصد رابطوں پر زور دیا تھا۔

 


یہ فوری خبر ہے۔ مزید تفصیلات اور معاملے کے درست حقائق جاننے کے لئے اس صفحہ کو ریفریش کریں۔
متعلقہ خبریں