کنٹونمنٹ بورڈز کو بھی گرانٹ ان ایڈ دینے کا مطالبہ


اسلام آباد:  قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے اجلاس میں وزارت دفاع  نے کنٹونمنٹ بورڈز کو بھی گرانٹ ان ایڈ فراہم کرنے کا مطالبہ کردیا۔

قائمہ کمیٹی کا اجلاس چیئرمین کمیٹی امجد خان نیازی کی صدارت پارلیمنٹ ہاوس اسلام آباد میں ہوا۔ وزیر دفاع پرویز خٹک سمیت وزارت دفاع کے حکام نے اجلاس میں شرکت کی ۔ہیپلز پارٹی کے ارکان آفتاب شعبان میرانی، عامر مگسی اور خورشید جونیجو نے بھی اجلاس میں شرکت کی

سیکرٹری دفاع اکرام الحق نے اجلاس کو بتایا کہمختلف منصوبوں کو مکمل کرنے کے لیے ہمیں گرانٹ ان ایڈ کی ضرورت ہے۔

کمیٹی نے ہدایت کی کہ وزارت خزانہ کنٹونمنٹ بورڈز کے ساتھ بیٹھے اور ترجیحات کا تعین کرے۔

 

اجلاس کے دوران سیکرٹری داخلہ کے نہ آنے پر کمیٹی ممبران اور چئیرمین برہم ہوگئے اور ایڈیشنل سکریٹری داخلہ کو اجلاس سے باہر نکال دیا گیا

اجلاس کو سائبر کرائمز کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ سیکریٹری آئی ٹی کے اجلاس سے غیر حاضر پر چئیرمین امجد نیازی برہم ہوگئے اور انہیں فوری طور پر اجلاس میں شرکت کرنے کی ہدایت کردی۔

ڈی جی ایف آئی اے واجد ضیاء بھی دفاع کمیٹی کے اجلاس میں نہیں آئے۔ ایف آئی اے حکام نے اجلاس کو بتایا کہ ڈی جی اہم کام کے سلسلے میں کراچی گئے ہیں اس لیے اجلاس میں نہیں آسکیں۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع  نے سندھ حکومت کو ہدایت کی ہے کہ وہ وزارت دفاع سے مل کر جنرل سیلز ٹیکس (جی ایس ٹی) کا مسئلہ چھ فروری تک حل کرے۔

قائمہ کمیٹی دفاع کے اجلاس میں پہلے معمول کا ایجنڈہ زیر بحث ریا۔ آرمی، نیوی، ایئرفورس ایکٹس میں ترامیم کا معاملہ ان کیمرہ اجلاس میں زیر بحث ہیں۔

قائمہ کمیٹی نے  بلوچستان کے چیف سیکرٹری کی اجلاس میں مسلسل غیر حاضری پر برہمی کا اظہار کردیا۔ ممبر کمیٹی امجد علی خان نے کہا کہ آئندہ اجلاس میں چیف سیکرٹری بلوچستان آئے تو ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرینگے۔

چیئرمین کمیٹی امجد خان نیازی  نے کہا کہ سیکرٹری کابینہ کو خط لکھا جائے اور کمیٹی کے احکامات چیف سیکرٹری بلوچستان تک پہنچائے جائیں۔


متعلقہ خبریں