بھارت کی پاکستان میں شیڈول ایشیا کپ نیوٹرل وینیو پر کرانے کی کوششیں


لاہور: بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے پاکستان میں شیڈول ایشیاء کپ کو نیوٹرل وینیو پر کرانے کی کوششیں تیزکر دی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں ممالک کی سیاسی صورتحال کے پیشِ نظربھارت کے پاکستان میں آ کر کھیلنے کے امکانات کم ہیں۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ میں بھارتی ٹیم کی شرکت کے حوالے سے حتمی فیصلہ جون میں بورڈ کے اہم اجلاس میں زیر غور آئے گا۔

یاد رہے اے سی سی اجلاس میں 6 ملکی ایشیا کپ کی میزبانی پاکستان کو دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

بعد ازاں بھارت کے سیکیورٹی خدشات کے باوجود گذشتہ سال اکتوبر میں ہونے والے اجلاس میں بھی اس فیصلے کی توثیق کردی گئی تھی

پاکستان نے آخری بار ایشیائی ٹورنامنٹ کی میزبانی 2008 میں کی تھی۔

واضح رہے اس سے قبل بھارت میں کرکٹ سے متعلق معاملات پر نظر رکھنے والے ادارے بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے ایشین کرکٹ کونسل سے ایشیا کپ 2020 کا مقام بدلنے کا مطالبہ کیا تھا۔

بی سی سی آئی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر ایشیا کپ پاکستان میں ہوا تو بھارت شرکت نہیں کرے گا، پاکستان ایشیا کپ کی میزبانی پاکستان کے بجائے کہیں اور کرے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ نے مطالبہ کیا کہ اگر ہاکستان ایونٹ کی میزبانی پہلے کی طرح متحدہ عرب امارات میں کرے تو بھارت اپنی ٹیم بھیجے گا۔

خیال رہے کہ  ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں  ستمبر 2020  میں شیڈول کیے گئے ایشیا کپ کی میزبانی پاکستان کو دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں