مشرق وسطیٰ میں تعینات امریکی فوجیوں کے اہلخانہ لاشوں کا انتظار کریں، دختر جنرل سلیمانی

مشرق وسطیٰ میں تعینات امریکی فوجیوں کے اہلخانہ لاشوں کا انتظار کریں، دختر جنرل سلیمانی

فائل فوٹو


ڈرون حملے میں ہلاک ہونے والے ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی بیٹی زینب سلیمانی نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں تعینات فوجیوں کے اہلخانہ اپنا وقت لاشوں کے انتظار میں گزریں گے۔

جنرل قاسم سلیمانی کی نماز جنازہ ایران کے دارالحکومت تہران میں آیت اللہ خامنائی نے ادا کی جس میں لاکھوں افراد شریک ہوئے۔

ایران کے سرکاری ٹی وی پر جاری بیان میں زینب سلیمانی کہنا تھا کہ ’پاگل ٹرمپ‘ یہ نہ سوچو کہ میرے والد کی شہادت کے ساتھ سب کچھ ختم ہوگیا۔ ان کے شہادت کے جواب میں امریکہ اور اس کے اتحادی اسرائیل کو سیاہ دن دیکھنا پڑے گا۔

ٹی وی کے منظم مجمع نے امریکہ سے انتقام اور امریکہ کی موت کے نعرے لگائے۔ سرکاری ٹی وی کے مطابق جنرل سلیمانی کی نماز جنازہ میں لاکھوں افراد نے شرکت کی ہے۔

جنرل قاسم سلیمانی کی جگہ تعینات اسماعیل قانی نے سرکاری ریڈیو کو بتایا کہ ہم نے ملک کے ساتھ شہید سلیمانی کے نقش قدم پر چلنے کا وعدہ کیا ہے۔

امریکی ڈرون حملے میں ہلاک ہونے والے ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی میت گزشتہ روز دمشق سے تہران لائی گئی تھی جب کہ مختلف جگہوں پر ان کی غائبانہ نماز جنازہ بھی ادا کی گئی۔

جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے بعد عراق کی پارلیمنٹ نے غیر ملکی فوجی اہلکاروں کو مرحلہ وار ملک سے نکالنے کی قرار داد منظور کی ہے۔

عراقی پارلیمنٹ نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ امریکی افواج کا ملک سے مرحلہ وار انخلا کو یقینی بنایا جائے اور پہلے مرحلے میں امریکہ کے ساتھ سیکیورٹی معاہدہ ختم کیا جائے۔

عراقی وزیراعظم عادل عبدالمہدی نے کہا کہ ہم اپنی خود مختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کر سکتے اور عراق قاسم سلیمانی کی ہلاکت کو بھی قبول نہیں کر سکتا۔ ملک کو بہت سی اندرونی اور بیرونی مشکلات کا سامنا ہے امریکی فوج کا انخلا عراق کے حق میں بہتر ہے۔

دوسی جانب امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دی ہے کہ عراق نے امریکی فوجوں کو نکلنے پرمجبور کیا تو اس کو پابندیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر فوجیوں کو نکالنے کی کوشش کی گئی تو اس کا اختتام دوستانہ نہیں ہوگا اور ان ایسی پابندیاں لگائی جائیں گی جن کی ماضی مثال نہیں ملتی۔


متعلقہ خبریں