سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

سونا (gold)

اسلام آباد: سونے کی قیمت دو ہفتوں کے دوران تاریخ کی نئی بلندترین سطح پرپہنچ گئی ہے۔

دو ہفتے کے دوران فی تولہ سونا کی قیمت 2600 روپے اضافے کے بعد 93400 روپے ہو گئی ہے، کاروباری ہفتے کے پہلے روز 10 گرام سونا 2230 روپے اضافے سے 80075 روپے کا ہو گیا ہے۔

کاروباری ہفتے کے آخری روز سونے کی فی تولہ قیمت 90200 روپے ہوگئی ہے۔ امریکہ ایران کشیدگی کے سبب بین الاقوامی مارکیٹ میں سونا ایک ہفتے کے دوران40 ڈالر مہنگا ہوا۔

جمعے کو پاکستان میں ایک تولے سونے کی قیمت90200 رہی جب کہ دس گرام سونے کی قیمت 472 روپے اضافے کے بعد 77332 روپے ہوگئی ہے۔

اسکرین شاٹ

گزشتہ ہفتے ایک تولہ سونے کی قیمت87,800 روپے تھی جب کہ اس سے پچھلے ہفتے ایک تولہ سونا85 ہزار میں فروخت ہو رہا تھا۔

خیال رہے کہ سونے کی قیمت میں گزشتہ کچھ عرصے سے تیزی کا رجحان برقرار ہے۔ صرافہ مارکیٹ سے وابستہ لوگوں کا کہنا ہے کہ ڈالر میں سرمایہ کاری کرنےوالےمحتاط ہوگئے ہیں اور اب سونے میں سرمایہ کاری کررہے ہیں جس کی وجہ سے سونےکی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔


متعلقہ خبریں