پی ٹی آئی حکومت کی اہم اتحادی جماعت ناراض ہو گئی

سندھ: پی ٹی آئی رہنما کورونا ٹیسٹ کرانے اسپتال روانہ

پشاور: خیبر پختونخوا کابینہ میں توسیع کے معاملے پر حکومت کی اہم اتحادی جماعت ناراض ہو گئی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی اتحادی جماعت بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کے اراکین اسمبلی کابینہ میں شمولیت کے لیے سرگرم ہو گئے ہیں اور انہوں ںے وزیر اعلیٰ بلوچستان سے بھی رابطہ کیا۔

بی اے پی ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے وزیر اعظم عمران خان کو پارٹی تحفظات سے آگاہ کر دیا ہے جبکہ وزیر اعظم عمران خان نے بلاول آفریدی کی سی وی بھی طلب کر لی۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی بھی صوبائی کابینہ میں بی اے پی کو نمائندگی دلوانے کے لیے سرگرم ہو گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں پنجاب کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات میں اضافہ

ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا کابینہ میں مزید توسیع کی گنجائش موجود ہے۔ بی اے پی نے ایک وزارت اور پارلیمانی سیکرٹری کے عہدے کا مطالبہ کیا ہے اور محکمہ ایکسائز یا محکمہ سی اینڈ بلیو کا قلم دان مانگا ہے۔


متعلقہ خبریں