پاکستان میں 1 لاکھ 65 ہزار افراد ایڈز کا شکار


اسلام آباد: وزارت صحت نے اپنی جاری رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 65 ہزار ہے۔

وزیر صحت کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں ایڈز کے رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد 36 ہزار 902 ہے۔

وزیر صحت کے مطابق پنجاب میں ایڈز کے رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد 17 ہزار 790 ہے۔وفاقی داروالحکومت اسلام آباد میں 3 ہزار 717 ایڈز کے مریض ہیں۔

وزارت صحت کی رپورٹ کے مطابق سندھ  میں رجسٹرڈ ایڈز کے مریضوں کی تعداد 10 ہزار 931  ہے۔ خیبرپختونخواہ میں رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد 3 ہزار 360 جبکہ بلوچستان میں رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد 1 ہزار 104 ہے۔


متعلقہ خبریں