نئی پاکستانی فلم ’’زندگی تماشا‘‘ ریلیز ہونے کو تیار

نئی پاکستانی فلم ’’زندگی تماشا‘‘ ریلیز ہونے کو تیار

لاہور: نئے سال کے آغاز پر پہلی پاکستانی فلم ’’زندگی تماشا‘‘ سینما گھروں کی زینت بننے کو تیار ہے۔

سال 2020 کی پہلی پاکستانی فلم سماجی موضوعات کا احاطہ کرتی، معروف ہدایت کار سرمد کھوسٹ کی نئی کاوش ’’زندگی تماشا‘‘ رواں ماہ ریلیز کر دی جائے گی۔ فلم کی کاسٹ میں عارف حسن، علی قریشی، ایمان سلیمان اور سمیعہ ممتاز سمیت دیگر شامل ہیں۔

لاہور میں فلم کی کاسٹ کا میٹ اپ سجا تو فنکاروں کی خوشی بھی قابل دید تھی۔ فنکاروں کا کہنا تھا کہ زندگی کی تلخ حقیقتوں کو فلم کا حصہ بنایا گیا ہے۔ اندرون لاہور کے مقامات پر فلم بنائی گئی ہے، سب لوگ سینما گھروں میں آئیں اور پاکستانی سینما کو سپورٹ کریں۔

فلم ڈائریکٹر سرمد کھوسٹ نے کہا کہ فلم میں گردش دوراں کی تقلید اور زمانے کی تنقید کے باعث پیدا ہونے والی مشکلات کو اجاگر کیا گیا ہے جسے سب پسند کریں گے۔

اداکار عرفان کھوسٹ نے کہا کہ نئی نسل فلم انڈسٹری کی ترقی میں کردار ادا کر رہی ہے اور خوشی ہے کہ اچھی فلمیں بن رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں ماہرہ خان نے اپنی دوسری شادی سے متعلق سوال کا جواب دے دیا

واضح رہے کہ فلم زندگی تماشا 24 جنوری کو ریلیز کر دی جائے گی جبکہ سوشل میڈیا پر فلم کے گانوں اور ٹریلر کو بھرپور پذیرائی مل رہی ہے۔


متعلقہ خبریں