اب یہ تبدیلی کا سفر رکے گا نہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب

پنجاب کے پاس گندم کے وافر ذخائر موجود ہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پاکستان تبدیلی کی راہ پر چل پڑا ہے اور اب یہ تبدیلی کا سفر رکے گا نہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے صوبائی وزراء، اراکین اسمبلی اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے عہدیداران نے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ہم خلوص نیت اور محنت کے ساتھ عوام کی خدمت کر رہے ہیں۔

انہوں ںے کہا کہ گزشتہ 30 سال کے دوران آنے والی حکومتوں نے صرف مسائل کے انبار ہی لگائے ہیں اور عوام کی بنیادی ضرورتیں حل کرنے کے معاملے میں پہلو تہی کی گئی۔

عثمان بزدار نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے پنجاب میں کفایت شعاری اور بچت کی نئی مثالیں قائم کی ہیں جبکہ صوبے کی عوام کے مفاد میں جو کچھ بن پڑا وہ کر گزریں گے۔ ہم عوام کی فلاح و بہبود کے لیے وہ کام کر رہے ہیں جو سابق حکمران برسوں میں نہیں کر سکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان تبدیلی کی راہ پر چل پڑا ہے اور اب یہ تبدیلی کا سفر رکے گا نہیں۔ یہ تبدیلی عوام کی بہتری کے لیے ہے۔

یہ بھی پڑھیں پی ٹی آئی حکومت کی اہم اتحادی جماعت ناراض ہو گئی

وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات کرنے والوں میں صوبائی وزراء سید حسین جہانیاں گردیزی، اسد کھوکھر، رکن پنجاب اسمبلی مسرت چیمہ، جمشید چیمہ، سابق نگران وزیر اعلیٰ میاں افضل حیات، سابق رکن پنجاب اسمبلی شوکت محمود بسرا سمیت دیگر شامل تھے۔


متعلقہ خبریں