پشاور: سینیئر سیاستدان فرید طوفان کی دوبارہ اے این پی میں شمولیت

پشاور: سینیئر سیاستدان فرید طوفان کی دوبارہ اے این پی میں شمولیت

پشاور: صوبہ خیبر پختونخوا کے سابق وزیر فرید طوفان ایک مرتبہ پھر عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) میں شامل ہوگئے ہیں۔ ان کی واپسی تقریباً 16 سال بعد ہوئی ہے۔

امریکہ ایران جنگ چھڑی تو ہمارا نقصان افغان جنگ جتنا ہو گا، اسفندیار ولی خان

ہم نیوز کے مطابق فرید طوفان کی پارٹی میں دوبارہ شمولیت کے حوالے سے باچا خان مرکز پشاور میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں انہوں نے دوبارہ پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ وہ پارٹی میں دوبارہ شامل نہیں ہورہے ہیں بلکہ تجدید عہد کررہے ہیں۔

انہوں نے اسفندیارولی خان اور ایمل ولی خان کو اپنا لیڈر تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ وہ دوسری پارٹیوں میں رہے مگر دل ان کا اے این پی کے ساتھ ہی دھڑکتا تھا۔

صوبہ خیبر پختونخوا کے سینئر سیاستدان فرید طوفان نے اے این پی سے اپنی سیاسی راہیں جدا کرکے پاکستان مسلم لیگ (ن)، پاکستان پیپلزپارٹی اور پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی۔

فرید طوفان نے پی ٹی آئی کے انتخابی ٹکٹ پر کرک سے انتخابات میں حصہ لیا تھا۔

حکومتی اراکین کے خلاف کارروائی کب ہوگی؟ اسفندیار ولی خان

اے این پی کے رہنما ایمل ولی خان نے فرید طوفان کی پارٹی میں شمولیت پر انہیں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ مزید ناراض رہنماؤں کو واپس پارٹی میں لائیں گے۔


متعلقہ خبریں