’رواں مالی سال چار فیصد معاشی نمو کا حصول مشکل ہے‘


کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی رپورٹ جاری کردی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اس سال چار فیصد معاشی نمو کا حصول مشکل ہے۔

پہلی سہ ماہی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس سال مہنگائی کی شرح میں ساڑے گیارہ فیصد اضافہ ہوا۔ درآمدات میں کمی اور برآمدات میں اضافہ دیکھا گیا۔

رواں مالی سال کی سہ ماہی رپورٹ کے مطابق رواں سال کپاس اور گنے کی پیداوار کم رہی اور زرعی شعبے کے اہداف حاصل نہیں ہوسکیں گے۔

رپورٹ کے مطابق جولائی سے ستمبر کے دوران بڑی صنعتوں کی نمو منفی 5.9 فیصد رہی۔

رپورٹ کے مطابق پہلی سہ ماہی میں نجی شعبے کو قرضوں کی فراہمی منفی اعشاریہ تین فیصد رہی۔ ملکی درآمدات میں 21 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ برآمدات میں 2.5 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا۔

رپورٹ کے مطابق پہلی سہ ماہی میں مالی خسارہ مجموعی ملکی پیداوار (جی ڈی پی ) کا اعشاریہ 7 فیصد رہا۔


متعلقہ خبریں