پی پی نے آرمی ایکٹ میں ترامیم کی تجاویز تیار کرلیں


اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی نے آرمی ایکٹ سے متعلق ترامیم تیار کر لی ہیں۔ پی پی آرمی ایکٹ میں کی جانے والی ترامیم کے حوالے سے تین تجاویز پیش کرے گی۔

لگتا ہے حکومت ہمارے ساتھ گیم کھیل رہی ہے، بلاول بھٹو

ہم نیوز کو اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ پی پی کی جانب سے پیش کی جانے والی ترامیم میں اول یہ ہے کہ وزیراعظم کو پارلیمان کی قومی سلامتی کمیٹی کے سامنے سروسز چیفس کی مدت ملازمت میں توسیع کی وجوہات ریکارڈ کرانا ہوں گی۔

ذرائع کے مطابق دوئم تجویز میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم کی جانب سے پارلیمان کو وجوہات بتانے کے بعد ایکسٹینشن تو دی جاسکتی ہے مگر دوبارہ تعیناتی نہیں کی جاسکتی ہے۔

ہم نیوز کو ذرائع نے تیسری تجویز کے حوالے سے بتایا ہے کہ پی پی نے کہا ہے کہ آرمی ایکٹ میں ترمیم کے حکومتی بل میں سے توسیع کے معاملے کو عدالت میں چیلنج نہ کرنے کی شق بھی ختم کی جائے۔

ذرائع کے مطابق پی پی نے اس سلسلے میں قائمہ کمیٹی برائے دفاع میں اپنی تجاویز پیش کیں اور قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں بھی جمع کرادی ہیں۔

پی پی کے ذمہ دار ذرائع کا کہنا ہے کہ قائمہ کمیٹی برائے دفاع میں پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے پیش کی جانے والی ترامیم کی تجاویز پر حکومت کی جانب سے غور و خوص کرنے کی حامی بھری گئی ہے۔

پی پی کا آرمی ایکٹ میں ترامیم کی تجاویز پیش کرنے کا فیصلہ

ہم نیوز نے پی پی کے ذمہ دار ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ پارٹی اس ضمن میں دیگر اپوزیشن جماعتوں سے بھی رابطے میں ہے۔


متعلقہ خبریں