مری: درجہ حرارت منفی تین ہوگیا، بجلی کی بندش نے زندگی اجیرن کردی

گلیات: چوتھا دن بھی گزر گیا، برفانی طوفان کے باعث سڑکیں بند، عوام محصور

مری: ملکہ کوہسار مری میں ہونے والی شدید برفباری سے موسم انتہائی سرد ہوگیا ہے جس کا اندازہ اس بات سے بخوبی لگایا جا سکتا ہے کہ اس وقت درجہ حرارت منفی تین ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مری میں مشکل پیش آنے پر کیا کریں؟

ہم نیوز کے مطابق اب تک تین انچ برف پڑ چکی ہے جس کی وجہ سے مری اور اس کے اطراف کے تمام علاقوں نے سفید چادر سی اوڑھ لی ہے۔ موسم کی شدت وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت گرد و نواح کے علاقوں میں بھی محسوس کی جارہی ہے۔

مری سے ہم نیوز کے نمائندے کا کہنا ہے کہ شدید سردی میں افتاد یہ آن پڑی ہے کہ گزشتہ کئی گھنٹوں سے بجلی بند ہے جس کی وجہ سے سیاحوں کے جم غفیر سمیت مقامی افراد سخت دشواریوں کا سامنا کررہے ہیں۔

ہم نیوز نے گزشتہ روز شام میں خبردی تھی کہ مری، بھوربن، روات، کشمیری بازار، موہڑہ عیسوال، دیول، ملکوٹ اوردیگر ملحقہ علاقوں میں گزشتہ 12 گھنٹوں سے بجلی کی فراہمی منقطع ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو سخت دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

مری: شدید سردی میں لوڈشیڈنگ، سیاح اور عوام شدید پریشان

اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع کا کہنا ہے کہ کوہالہ فیڈر سے منسلک درجنوں دیہاتوں سمیت ملحقہ علاقوں کو بجلی کی فراہمی منقطع ہوئی ہے تاہم اس سلسلے میں تفصیلات بتانے کے لیے کوئی ذمہ دار افسر نہ تیار ہے اورنہ ہی دستیاب ہے۔


متعلقہ خبریں