اسلام آباد کو سیف سٹی قرار دیے جانے کا دعویٰ: قلعی کھل گئی،موبائل شاپ لٹ گئی

اسلام آباد کو سیف سٹی قرار دیے جانے کا دعوہ: قلعی کھل گئی،موبائل شاپ لٹ گئی

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کو وفاقی وزارت داخلہ اور اسلام آباد پولیس کی جانب سے سیف سٹی قرار دیے جانے کے دعوے کی قلعی ایک مرتبہ پھر اس وقت کھل گئی جب تین مسلح افراد نے موبائل شاپ لوٹ لی اور باآسانی فرار ہو گئے۔

اسلام آباد: عوامی شکایات کا ازالہ، پولیس اہلکار ویڈیو کیمروں سے لیس ہوں گے

ہم نیوز کے مطابق موبائل شاپ لوٹنے کا واقعہ سیکٹر آئی -8 میں پیش آیا جہاں تین مسلح افراد نے اسلحہ کے زور پر دکاندار سے لاکھوں روپے کی نقدی لوٹی اور باآسانی فرار ہوگئے۔

افسوسناک واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج ہم نیوز نے حاصل کرلی ہیں جس میں واضح طور پر ملزمان کے چہرے دکھائی دے رہے ہیں۔

ملزمان کے چہرے واضح ہونے کے باوجود پولیس تاحال ان کی گرفتاری میں ناکام ثابت ہوئی ہے۔ اس ضمن میں پولیس حکام کا مؤقف ہے کہ وہ بہت جلد ملزمان کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لائیں گے۔

اسلام آباد کی حدود میں گزشتہ روز بھی ملزمان نے تھانہ لوہی بھیر کے علاقے میں ایک شہری سے موٹر سائیکل چھینی تھی تو پولیس نے ان کا تعاقب کیا تھا جس کے نتیجے میں ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے ایک پولیس کانسٹیبل اسحاق کو شہید کردیا تھا۔ ڈاکو موقع سے فائدہ اٹھا کر فرار ہوگئے تھے۔

اسلام آباد: گولڑہ اور بھارہ کہو میں قبضہ مافیا کی فائرنگ

اگست 2019 میں بھی پولیس ناکے پر موجود اہلکاروں پہ ڈاکوؤں کی جانب سے فائرنگ کی گئی تھی جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار شہید اور ایک شدید زخمی ہوگیا تھا۔

یہ افسوسناک واقعہ منڈی موڑ پہ پیش آیا تھا اور ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب بھی ہوگئے تھے۔


متعلقہ خبریں