ملک کے متعدد علاقوں میں بارش

فائل فوٹو


اسلام آباد: محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی خیبر پختونخوا، بالائی و وسطی پنجاب، بہاولپورڈویژن، اسلام آباد، گلگت بلتستان، کشمیر، بلوچستان کے وسطی اور جنوبی اضلاع میں بارش اور پہاڑوں پر بر فباری متوقع ہے۔

پنجاب کے ضلع راولپنڈی، چکوال، اٹک، جہلم، گوجرانوالہ، گجرات، خافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، نارووال، سیالکوٹ، لاہور، ساہیوال، بہاولپور، بہاولنگر اور رحیم یار خان کے اضلاع چند مقامات پر ہلکی ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔

بالائی سند ھ کے اضلاع سکھر، لاڑکانہ اور جیکب آباد میں چند مقامات پر ہلکی بارش ہو سکتی ہے جب کہ دیگراضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صوبہ خیبرپختونخوا کے بالائی اضلاع چترال، دیر، مالاکنڈ، بونیر، شانگلہ، سوات، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، صوابی، مردان اور پشاور میں کہیں کہیں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں بارش اور برفباری متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بدھ کے روز سورج نکلنے کا امکان ہے جب کہ اسلام آباد میں جمعرات کو سورج نکلے گا۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بلوچستان، خیبرپختونخوا، پنجاب میں اکثرمقامات پر جبکہ بالائی سندھ ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش قلات میں 55 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

سب سے زیادہ برفباری مالم جبہ میں پڑی جب کہ سب سے کم درجہ حرارت اسکردو میں منفی 13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔


متعلقہ خبریں