اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، 608 پوائنٹس کا اضافہ

stock market

امریکی بینکاری نظام میں غیریقینی دنیابھرمیں سٹاک مارکیٹیں بیٹھ گئیں


 کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ 608 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 41 ہزار 904 پوائنٹس پر بند ہوئی۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کو اسٹاک مارکیٹ میں بہتری نظر آئی۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا آغاز 41 ہزار 296 پوائنٹس پر ہوا اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران انڈیکس 499 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 41 ہزار 795 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتا نظر آیا۔

کاروبار کے دوران انڈیکس میں سب سے زیادہ 665 پوائنٹس کا اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا اور انڈیکس 41 ہزار 961 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتا نظر آیا۔

کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کے دوران 14 کروڑ، 25 لاکھ، 11 ہزار 70 شیئرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 7 ارب، 93 کروڑ، 36 لاکھ، 40 ہزار 151 بنتی ہے۔

گزشتہ روز مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال کے اثرات پاکستان اسٹاک مارکیٹ پر بھی پڑتے ہوئے دکھائی دیئے جس کے باعث اسٹاک مارکیٹ 1027 پوائنٹس کی کمی پر بند ہوئی تھی۔

ماہرین کے مطابق امريکا ايران کشيدگی کی وجہ سے سرمايہ کار محتاط ہيں اور عالمی اسٹاک مارکيٹ ميں بھی مندی کےاثرات ہيں۔

یہ بھی پڑھیں انٹر بینک میں ڈالر 7 پیسے مہنگا

سال 2020 کے پہلے دن 100 انڈیکس 1080 پوائنٹس کے بڑے اضافے کے ساتھ 42،480 پوائنٹس پر بند ہوا تھا جو 14 ماہ بعد کی بلند ترین سطح تھی۔


متعلقہ خبریں