پنجاب کے بعد کے پی کے تعلیمی اداروں میں بھی موسم سرما کی تعطیلات میں اضافہ

سی ڈی اے ملازمین کے بچوں کے لیے نجی اسکولوں میں فیس پر 50 فیصد رعایت

فوٹو: ہم نیوز


پشاور:  پنجاب کے بعد خیبر پختونخوا محکمہ تعلیم نے بھی میدانی پنعلاقوں میں موسم سرما کی تعطیلات میں مزید اضافہ کر دیا۔ 

ذرائع کے مطابق وزیر تعلیم اکبر ایوب خان نے محکمہ تعلیم کو 12 جنوری تک تعطیلات میں توسیع کی ہدایت کردی۔

اس ضمن میں وزیر تعلیم کا کہنا ہے کہ چھٹیوں میں اضافہ خیبر پختونخوا میں سردی کی لہر میں شدت کے اضافے کی وجہ سے کیا گیا۔

تعطیلات میں توسیع کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق  تمام اسکولز 13 جنوری 2020 بروز پیر کو کھولے جائیں گے۔

اس سے قبل خیبرپختونخوا میں مؤرخہ یکم جنوری سے ختم ہونے والی چھٹیوں میں سات جنوری2020 تک اضافہ کیا گیا تھا۔

محکمہ تعلیم کے حکام کا کہنا ہے کہ چھٹیوں میں اضافے کا فیصلہ طلبا اور اساتذہ کے مشکلات کو پیش نظر رکھ کر کیا گیا ہے۔ فیصلے کا اطلاق تمام سرکاری و نجی کالجز اورجامعات پر ہوگا۔

پنجاب کے اسکولوں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان

خیبرپختونخوا میں محکمہ تعلیم کی جانب سے 22 دسمبر سے صوبے کے تمام سرکاری اورنجی اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا آغاز ہوا تھا۔ ابتدائی طور پر میدانی علاقوں میں 31 دسمبر اور ‏پہاڑی علاقوں میں 29 فروری تک تعطیلات کی گئی تھیں۔


متعلقہ خبریں