پاک فضائیہ کا طیارہ میانوالی کے قریب تباہ، دو پائلٹ شہید

پاک فضائیہ کا طیارہ تباہ، دو پائلٹ شہید

فائل فوٹو


میانوالی کے قریب پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں دو پائلٹ شہید ہو گئے ہیں۔

پاک فضائیہ کے ترجمان کے مطابق ایک FT-7 طیارہ معمول کی تربیتی پرواز کے دوران میانوالی کے قریب گر گیا جس کے نتیجے میں دونوں پائلٹ اسکواڈرن لیڈر حارث بن خالد اور فلائنگ آفیسر عبادالرحمان شہید ہوگئے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ چکی۔ تفتیش کاروں نے حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے ثبوت و شواہد جمع کرنے شروع کر دیے ہیں۔ جائے حادثہ کو مکمل سیل کر دیا گیا ہے اور عام آدمی کو وہاں جانے کی اجازت نہیں۔

طیارہ میدانی علاقے میں گرا اور ایک درخت سے جا ٹکرایا۔ واقعہ کی وجوہات جاننے کے لیے ایئر ہیڈکوارٹرز نے ایک اعلی سطحی بورڈ تشکیل دے دیا ہے۔


یہ فوری خبر ہے۔ مزید تفصیلات اور معاملے کے درست حقائق جاننے کے لئے اس صفحہ کو ریفریش کریں۔
متعلقہ خبریں