ٹیوٹا کے چیف آپریٹنگ آفیسر کیخلاف ’آمدن سے زائد اثاثہ جات‘ کی تحقیقات شروع


لاہور: قومی احتساب بیورو (نیب)  لاہور نےآمدن سے زائد اثاثہ جات شکایات موصول ہونے ہر سرکاری ادارے ٹیوٹا کے چیف آپریٹنگ آفیسر کیخلاف  انکوائری شروع کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق نیب نے ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی (ٹیوٹا) سے چیف آپریٹنگ آفیسر اختر عباس بھروانا کا سروس ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔

نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ اختر عباس بھروانہ کی تنخواہوں سمیت اثاثہ جات کی تفصیلات بھی مانگی گئیں ہیں۔ ٹیوٹا میں اختر عباس بھروانا کی ممکنہ انکوائریوں کا ریکارڈ بھی مانگا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اختر عباس بھروانہ کا رہن سہن ان کی آمدن سے مطابقت نہیں رکھتا ہے۔

نیب کو موصول شکایت کے مطابق اختر عباس بھروانہ کیخلاف موصول شکایات کی تصدیق کا عمل جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق شکایات کی تصدیق کے بعد انکے خلاف انکوائری کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں