وزیراعظم عمران خان پارلیمنٹ ہاؤس کا راستہ بھول گئے


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان پارلیمنٹ ہاؤس کا راستہ بھول گئے، گیٹ نمبر پانچ کے راستے سے لے جانے پر وزیراعظم رک گئے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے راستہ بھول جانے پر سیکیورٹی افسر سے سوال کیا کہ میں کہاں ہوں، مجھے کہاں لے کرجارہے ہو؟

جس پر سیکیورٹی افسر نے جواب دیا کہ سر! بائیں جانب چیمبر بھی ہے اور اسمبلی کا دروازہ بھی۔

خیال رہے آج اسپیکراسد قیصر کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں وزیراعظم عمران خان اور تمام پارلیمانی پارٹیوں نے شرکت کی۔

چئیرمین قائمہ کمیٹی دفاع امجد علی خان نے تینوں بل قومی اسمبلی میں پیش کیے جن کی شق وار منظوری لی گئی۔

وزیر دفاع پرویز خٹک نے آرمی ایکٹ ترمیمی بل 2020 پیش کیا اور پاکستان پیپلزپارٹی سے درخواست کی کہ وہ  بل میں پیش کی گئی تجاویز واپس لے۔ پاکستان پیپلزپارٹی نے حکومت کی درخواست پر اپنی تجاویز واپس لیں۔

مسلم لیگ ن نے بھی اس بل کی حمایت کی۔ جمیعت علمائے اسلام کی جانب سے واک آؤٹ اور احتجاج کیا لیکن بل کی مخالفت میں ووٹ نہیں دیا۔

قومی اسمبلی کے اجلا س میں سروسز چیفس بارے قانون سازی کی بھی منظوری دے  دی گئی ہیں۔ قومی اسمبلی سے منظوری کے بعد تمام بلز  کی سینیٹ سے منظوری لی جائے گی۔


متعلقہ خبریں