2020: پاکستان 10 بہترین سیاحتی مقامات کی فہرست میں شامل


بین الاقوامی جریدے فوبس میگزین نے پاکستان کو 2020 کے دس بہترین دور دراز سیاحتی مقامات کی فہرست میں شامل کردیا ہے۔

فوربس میگزین کی تازہ رپورٹ کے مطابق پاکستان کو چند سالوں سے سیاحت کے لیے اگلی بڑی منزل سمجھا گیا جارہا تھا لیکن برطانوی شاہی جوڑے کے حالیہ دورے نے اسے انتہائی پرکشش سیاحتی مقام بنا دیا ہے۔

وائلڈ فرنتیئر کے بانی جونی بیلبی نے فوربس میگزین سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سیاحوں کے لیے پاکستان عالباً سفر کی آخری منزل بن چکا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک طرف پاکستان سندھ میں 4,000 سال پرانی تہذیب پیش کرتا ہے تو دوسری طرف یہ لاہور میں پرانے قلعے، مساجد اور دیگر ثقافتی مراکز کا مسکن ہے۔

جونی بیلی کے مطابق سب سے بڑھ کر یہ کہ پاکستان حیرت انگیز مناظر پیش کرتا ہے، اور خاص طور پر گلگت بلتستان کا علاقہ جہاں تین بڑے پہاڑی سلسلے قراقرم، ہیمالیہ اور ہندوکش آپس میں ٹکراتے ہیں۔

فوربس میگزین کے مطابق پاکستان ٹریکنگ، ماؤنٹین بائکنگ، رافٹنگ اور ثقافت مقامات کی سیر کے لیے بہترین سیاحتی مقام ہے۔

سیاحوں کی سہولت کے لیے پاکستان نے اپنے انفراسٹریکچر اور خاص طور پر سڑکوں کی جال کو بہت بہتر بنایا ہے جس سے سفر مذید کم اور آرام دہ ہوگیا ہے۔

فوربس میگزین کے مطابق کھانے پینے کی سہولت کے لیے پاکستان کے دور دراز سیاحتی مقامات میں بڑے ہوٹل کھل رہے ہیں۔

فوربس میگزین نے سعودی عرب، چائڈ، ارمینیا، تیونس، الجیریا، اریٹیریا کو بھی 2020 کے بہترین دس سیاحتی مقامات کی فہرست میں شامل کردیا ہے۔

 


متعلقہ خبریں