سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے آرمی، ائیرفورس، اور نیوی ایکٹ ترمیمی بل منظور کرلیا


اسلام آباد:  سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع نے ان کیمرا اجلاس میں آرمی، ائیرفورس، اور نیوی ایکٹ ترمیمی بل متفقہ طور منظور کرلیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر ولید اقبال کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کا ان کیمرہ اجلاس ہوا۔

اجلاس میں وزیر دفاع پرویز خٹک، وزیرقانون فروغ نسیم، سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) اکرام الحق، سینیٹرز شیری رحمان، رحمان ملک، دلاور خان، مشاہد حسین سید اور سجاد حسین طوری نے بھی شرکت کی۔

اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ  ہم نے کچھ چیزوں کی نشاندہی کی تھی، قانونی طور پر کمیٹی نے وضاحت دی۔

وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا کہ سینٹ کی قائمہ کمیٹی براۓ دفاع نے بل متفقہ طور پر منظور کرلیا ہے۔ کسی جماعت کی طرف سے کوئی ترامیم پیش نہیں کی گئیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی درخواست پر اپوزشن نے اپنی تجاویز واپس لیں۔ تینوں بلز کل سینیٹ کے اجلاس میں منظوری کے لیے پیش کیے جائیں گے۔

وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا کہ تمام ممبران نے متفقہ طور پر بلز منظوری کرلیے ہیں۔


متعلقہ خبریں