قومی کرکٹر شرجیل خان کا نام ای سی ایل سے نکال دیا گیا

قومی کرکٹر شرجیل خان کا نام ای سی ایل سے نکال دیا گیا

لاہور: قومی کرکٹر شرجیل خان کا نام ای سی ایل سے نکال دیا گیا ہے۔ اب ان کے بیرون ملک سفر پر کوئی پابندی نہیں ہے۔

 عدالت کا شرجیل خان کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

یہ بات کرکٹر شرجیل خان کے وکیل شیغان اعجاز نے بتائی ہے۔ ہم نیوز کے مطابق وکیل کا کہنا ہے کہ قومی کرکٹر کا نام وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے ای سی ایل سے نکالا گیا ہے۔

شیغان اعجازکا کہنا ہے کہ شرجیل خان آئندہ ایک دو روز میں بیرون ملک روانہ ہو سکتے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے 13 نومبر 2019 کو وفاقی وزارت داخلہ کو کرکٹرشرجیل خان کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا تھا۔

شرجیل خان پی ایس ایل سیزن ٹو میں اسپاٹ فکسنگ کے مرتکب پائے گئے تھے۔ پی سی بی نے جرم ثابت ہونے پر شرجیل خان پر پانچ سال کی پابندی عائد کی تھی۔

شرجیل خان کو پی ایس ایل 2020 کے لیے کراچی کنگز نے منتخب کررکھا ہے۔

شرجیل خان کو کلب کرکٹ کھیلنے کی اجازت

ہم نیوز کے مطابق شرجیل خان نے پابندی ختم ہونے کے بعد پی سی بی کی جانب سے ری ہیبیلیٹیشن پروگرام کا بھی حصہ رہے ہیں۔ انہوں نے حال ہی میں کلب کرکٹ شہر قائد میں کھیلی ہے۔


متعلقہ خبریں