ادویات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جار ی


اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر وفاقی وزارت صحت نے ادویات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جار ی کر دیا ہے۔

ترجمان وزارت صحت کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت پر ادویات کی قیمتوں میں کمی پرعمل درآمد کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

وزیر صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کے مطابق 89 ادویات کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے۔ ادویات کی قیمتوں میں کمی ڈرگ پرائسنگ پالیسی 2018 کا تسلسل ہے۔

انہوں نے کہا کہ ادویات کی قیمتوں میں 15 فیصد کمی کا اطلاق ملک بھر میں فوری ہو گا۔

خیال رہے کہ ادویات کی قیمتوں میں دسمبر 2018 اور جنوری 2019 میں 300 سے 400 فیصد اضافہ ہوا تھا۔ حکومت کی جانب سے 6 ماہ قبل قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا گیا تھا۔

نوٹیفکیشن میں جن ادویات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا گیا ان میں ٹی بی، کینسر اور دل کی بیماریوں کی ادویات شامل ہیں۔


متعلقہ خبریں