یوٹیلیٹی اسٹورز کیلئے 7 ارب روپے کے پیکج کا اعلان


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے اشیائے ضروریہ کی خریداری میں عام آدمی کو ریلیف دینے کے لیے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے لیے سات ارب روپے کے پیکج کا اعلان کیا ہے۔

چیئرمین یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن ذوالقرنین علی خان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ آج عوام کی ضروریات اور روزمرہ کے مسائل کے تدارک کے لیے وزیر اعظم نے یوٹیلیٹی اسٹور کے ذریعے پیکج کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کمزور اور مستحق طبقات کو یوٹیلٹی اسٹورز کے 7 ارب کے  پیکج کے ذریعے ریلیف دیا جائے گا۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا عہد ہے جوں جوں مالی حالت مستحکم ہوتی جائے گی اس کا فائدہ عام آدمی تک پہنچایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے کمزور اور پسے ہوئے طبقات کی معیار زندگی بلند کرنا وزیراعظم پاکستان کا ویژن ہے۔


متعلقہ خبریں