معروف اداکارہ مہوش حیات 37 برس کی ہو گئیں

معروف اداکارہ مہوش حیات 37 برس کی ہو گئیں

فائل فوٹو


اسلام آباد: ماڈل و معروف اداکارہ اور مختصر عرصے میں شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی مہوش حیات 37 برس کی ہو گئیں۔

بہت ہی مختصر عرصے میں شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے پاکستانی اداکارہ، گلوکارہ اور ماڈل مہوش حیات اپنی زندگی کی 37 بہاریں دیکھ چکیں۔ مہوش حیات کی سالگرہ کے موقع پر سوشل میڈیا پر ان کے مداحوں کی جانب سے دُعاؤں اور مبارکباد کے ڈھیروں پیغامات موصول ہوئے۔

’فہد مصطفی سے شادی کرنا چاہوں گی‘
فائل فوٹو

مہوش حیات کو گزشتہ سال 23 مارچ 2019 کو یوم پاکستان کے موقع پر صدر مملکت کی جانب سے چوتھے بڑے پاکستانی سول اعزاز تمغہ امتیاز سے نوازا گیا تھا۔

مہوش حیات خیرسگالی کی سفیر مقرر
فائل فوٹو

خوبرو اداکارہ مہوش حیات نے اپنے کیریئر کا آغاز 2010 میں ڈرامہ سیریل ’’ماں جلی‘‘ سے کیا تھا اور اس کے بعد انہوں نے متعدد ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے جن میں ’’میرے قاتل میرے دلدار‘‘، ’’کبھی کبھی‘‘ سمیت دیگر ڈرامے شامل ہیں۔

مہوش حیات نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز سال 2014 میں پاکستانی فلم ’’نامعلوم افراد‘‘ سے کیا اور سال 2015 میں فلم ’’جوانی پھر نہیں آنی‘‘، سال 2016 میں فلم  ’’ایکٹر ان لا‘ میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔

2017 میں فلم ’’پنجاب نہیں جاؤں گی‘‘ میں اپنے جوہر دکھائے جس نے ریکارڈ بزنس کیا۔

مہوش حیات کو وزارت انسانی حقوق کی جانب سے بچیوں کے حقوق کے لیے خیر سگالی سفیر بھی مقرر کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں مجھے بھی ہراسگی کا نشانہ بنایا گیا، عائشہ عمر کا انکشاف


متعلقہ خبریں