صوبے میں گندم اور آٹا 70 فیصد پنجاب سے آتا ہے، صدر فلور ملز کے پی

Flour rates

پشاور: صدر فلور ملز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا (کے پی) نعیم بٹ نے کہا ہے کہ پنجاب کا فائن آٹا بہترین اور مارکیٹ نرخ کے عین مطابق ہے۔ انہوں ںے صوبائی حکومت کو کڑی نکتہ چینی کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت اپنی نااہلی چھپانے کے لیے مختلف توجیہات پیش کررہی ہے۔

پنجاب کا آٹا کھانے سے معدہ خراب ہوجاتا ہے، وزیر اطلاعات و نشریات کی منطق

ہم نیوز کے مطابق فلور ملز ایسوسی ایشن کے پی کے صدر نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں گندم اور آٹے کا 70 فیصد انحصار پنجاب پر ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر پنجاب نے اٹا بند کردیا تو خیبرپختونخوا کے لوگ سڑکوں پر نکل آئیں گے۔

نعیم بٹ نے اعداد و شمار پیش کرتے ہوئے کہا کہ سالانہ 44 لاکھ ٹن گندم اور آٹا پنجاب سے کے پی میں آتا ہے جب کہ خیبرپختونخوا کی اپنی پیداوار صرف 12 لاکھ ٹن ہے۔

ہم نیوز کے مطابق فلور ملز ایسوسی ایشن کے صدر نعیم بٹ نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے تمام تندوروں میں پنجاب کا فائن اٹا استعمال ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ خیبرپختونخوا میں 25 فیصد گندم اور 85 فیصد آٹا آتا ہے۔

انہوں نے کے پی حکومت کو مشورہ دیا کہ وہ گندم کی پیداوار اور اس کی فراہمی میں اضافہ کرکے پنجاب پہ انحصار کو کم کرسکتی ہے۔

نعیم بٹ صدر فلور ملز ایسوسی ایشن نے واضح کیا کہ گیس، بجلی اور پٹرول کی قیمتیں بڑھنے کے اثرات بھی آٹے کی قیمتوں پہ اثرانداز ہوئے ہیں اور وہ دیگر اشیا کی قیمتوں کی طرح بڑھی ہیں۔

پنجاب: فلور ملز ایسوسی ایشن نے آٹے کی قیمت بڑھانے کا مطالبہ کردیا

صدر فلور ملز ایسوسی ایشن کے پی نعیم بٹ نے یہ بات ایک ایسے وقت میں کہی ہے کہ جب صوبائی وزیراطلاعات شوکت یوسف زئی عوام الناس کو مقامی آٹا استعمال کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے انہیں خبردار کررہے ہیں کہ پنجاب کا آٹا کھانے سے معدہ خراب ہوجاتا ہے۔


متعلقہ خبریں